Urdu (206)
Tutor Marked Assignment
20% Marks Of Theory
سوال نمبر 1- درج ذیل میں سے کسی ایک سوال کا جواب 40 سے 60 الفاظ میں لکھیے۔
(الف)
بھکتی تحریک کے بارے میں اپنے خیالات وضاحت کے ساتھ بتائیے۔ مصنف کے خیال میں ہندوستان کی اس ملی جلی تہذیب کو کن بنیادوں پر قائم رکھا جا سکتا ہے۔
(ب)
اردو ہم سب کی زبان ہے وضاحت کیجیے۔ پانچ ایسے محاورے لکھیے جو اردو ہندی میں مشترک ہیں۔
سوال نمبر 2 درج ذیل میں سے کسی ایک سوال کا جواب 40 سے 60 الفاظ میں لکھیے۔
(الف)
ہندو مسلم اتحاد سے کن تہذیبی اداروں کو فروغ حاصل ہوا۔ وضاحت کیجیے۔
(ب)
تمناؤں میں اُلجھایا گیا ہوں
کھلونے دے کے بہلایا گیا ہوں
اس شعر میں کھلونے دے کے بہلانے کا کیا مطلب ہے۔ اس کی وضاحت کیجیے۔
سوال نمبر 3- درج ذیل میں سے کسی ایک سوال کا جواب 40 سے 60 الفاظ میں لکھیے
(الف)
اڑتالیس برس کے بعد جب افسانہ بیان کرنے والا اپنی پچھلی بہار کی محبوبہ سے ملتا ہے تو کس غلط فہمی کا ازالہ ہوتا ہے وضاحت کیجیے۔
(ب)
غالب نے یہ کیوں کہا کہ انھوں نے مراسلے کو مکالمہ بنا دیا ہے۔ وضاحت کیجیے۔
سوال نمبر 4- درج ذیل میں سے کسی ایک سوال کا جواب 100 سے 150 الفاظ میں لکھیے۔
(الف)
ڈرامے کے اجزائے ترکیبی کیا ہیں؟ ہر ایک کے بارے میں پانچ پانچ جملے لکھیے۔
(ب)
حالی نے اپنی غزل کے مطلع میں "خوب سے خوب تر " اس فقرے میں کیا کہنے کی کوشش کی ہے۔ اس فقرے پرپ انچ جملے اپنے الفاظ میں لکھیے۔ ساتھ ہی مقطع کی تشریح بھی اپنے لفظوں میں لکھیے۔
سوال نمب 5- درج ذیل میں سے کسی ایک سوال کا جواب 100 سے 150 الفاظ میں لکھیے۔
آج بھی قافلہ عشق رواں ہے کہ جو تھا
وہی میل اور وہی سنگ نشاں ہے کہ جو تھا
منزلیں گرد کی مانند اُڑی جاتی ہیں
وہی انداز جہانِ گزراں ہے کہ جو تھا
مندرجہ بالا اشعار کا مطلب اپنے الفاظ میں لکھیے۔ (i) (الف)
غزل کی تعریف اپنے الفاظ میں بیان کیجیے۔ (ii)
(ب)
نظم کشمیر میں شاعر نے کشمیر کی خوبصورتی کا نقشہ کس طرح کھینچا ہے ؟
(ب)
نظم کشمیر میں شاعر نے کشمیر کی خوبصورتی کا نقشہ کس طرح کھینچا ہے ؟
سوال نمبر 6- پروجیکٹ ورک
مندرجہ ذیل میں سے کسی ایک سوال کا 500 الفاظ میں جواب لکھیے۔
(الف)
درخواست کسے کہتے ہیں۔ اجتماعی اور انفرادی درخواست میں کیا فرق ہے؟ ایک سرکاری ملازم کی چھٹی کتنی طرح کی ہوتی ہے۔ چھٹی لینے کے لیے ایک درخواست بھی لکھیے۔
(ب)
کمپیوٹر کی تعریف اور استعمال پر تفصیلی نوٹ لکھیے۔ کمپیوٹر کے اجزائے ترکیبی کیا ہیں؟ لکھیے اور کمپیوٹر سے روز گار کس طرح حاصل کیا جا سکتا ہے ؟